8 ستمبر 2026 - 22:25
پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب: ایرانی عوام کے حقوق کے محافظ ہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کا حامی نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مزاحمت اور دفاع جاری رکھے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کا حامی نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مزاحمت اور دفاع جاری رکھے گا۔

پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور عوام کے مفادات اور خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ کو کشیدگی اور جنگ سے گریز میں سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک ہر جارحیت کے مقابلے میں بہادری سے دفاع کیا ہے اور جارحین کے مکمل پچھتاوے تک یہ مزاحمت پوری قوت سے جاری رہے گی۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کی حکومت ’’ایران کی عظیم قوم کے حقوق کی محافظ‘‘ ہے اور عوام کے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

تہران کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایرانی اعلیٰ حکام مختلف سطحوں پر امریکی مؤقف کا جواب دے چکے ہیں، جبکہ ایران میں ہونے والے عوامی اجتماعات میں بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha